دنیا
Time 10 جون ، 2020

آن لائن کھانا آرڈر کر کے منسوخ کرنیوالے کو 6 سال قید اور بھاری جرمانے کی تجویز

فوٹو: فائل

عالمگیر وبا کورونا وائرس کے دوران تمام تر ریسٹورینٹس اور کھانے پینے کی جگہیں بند ہیں جس کی وجہ سے آن لائن کھانا منگوانے کا رجحان بڑھ گیا ہے۔

لاک ڈاؤن میں آن لائن کھانا منگوانے کے دوران متعدد صارفین کھانا آرڈر کرنے کے بعد اسے منسوخ کر دیتے جس کی وجہ سے ڈیلیوری بوائے کی خواری ہونے کے ساتھ ساتھ ان کا وقت بھی ضائع ہوتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن میں ایوان نمائندگان میں کھانا آرڈر کر کے منسوخ کرنے والے شخص کے لیے ایک بل پیش کیا گیا ہے۔

بل میں یہ تجویز پیش کی گئی ہے کہ جو شخص کھانا آرڈر کرنے کے بعد اسے منسوخ کر دے گا تو اسے 6 سال کی قید اور 2000 ڈالرز جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔

واضح رہے کہ فلپائن میں کھانا پہنچانے یعنی ڈیلیوری کرنے والا شخص ہی کھانے کی رقم کی ادائیگی کرتا ہے اور اس کے بعد گاہک یعنی آرڈر کرنے والا شخص ڈیلیوری کرنے والے کو اس کے پیسے ادا کرتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ جب کوئی شخص آرڈر منسوخ کر دیتا ہے تو رائیڈر یعنی کھانا پہنچانے والے شخص کو اس کے پیسے اپنی جیب سے ادا کرنے پڑتے ہیں اور اس کا وقت بھی ضائع ہوتا ہے۔

مزید خبریں :