دنیا
03 ستمبر ، 2012

ترک فوج اور کردباغیوں کے درمیان جھڑپ میں30افراد ہلاک

ترک فوج اور کردباغیوں کے درمیان جھڑپ میں30افراد ہلاک

دیاربکر…ترکی میں فوج اور کرد باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں 30افراد ہلاک ہوگئے۔مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مشین گنوں اور راکٹ لانچرز سے مسلح کرد باغیوں نے گزشتہ رات ترکی کے جنوب مشرقی صوبے سرناک میں واقع ایک فوجی کمپلیکس پر دھاوا بول دیا،حملے میں تیس افراد مارے گئے۔مارے گئے افراد میں دس ترک فوجی بھی شامل ہیں جبکہ سات زخمی بھی ہوئے۔مقامی ذرائع کے مطابق جھڑپ میں کردستان ورکرز پارٹی کے 20ارکان بھی ہلاک ہوئے۔صوبائی گورنر نے بتایا کہ باغیو ں اتوار کی رات فوجی کمپلیکس پر حملہ کیا،جس میں 9اہلکار ہلاک اور 6زخمی ہوئے، بعد میں ایک اور زخمی فوجی چل بسا۔

مزید خبریں :