Time 21 جون ، 2020
پاکستان

ایل او سی پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی سے 13 سالہ بچی شہید

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ایک بار پھر اشتعال انگیزی کی گئی جس سے 13 سالہ بچی شہید ہو گئی۔

ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کے  حاجی پیر اور بیدوری سیکٹر  پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں مینسر گاؤں کی 13سالہ اقراء شبیر شہید ہو گئی جب کہ ا قراء کی والدہ اور  12 سال کا بھائی  شدید زخمی ہوئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان آرمی کی جانب سے بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا بھر پور جواب دیا گیا ۔


مزید خبریں :