Time 27 جون ، 2020
پاکستان

پی ٹی آئی کے دو ارکان آمنے سامنے، اسلم خان نے ماڈل عباس جعفری پر مقدمہ کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی محمد اسلم خان نے اپنی ہی جماعت کے رکن صوبائی اسمبلی عباس جعفری کے خلاف ایف آر درج کرادی۔

کراچی میں این اے 254 ڈسٹرک سینٹرل 2 سے منتخب ہونے والے ممبر نیشنل سمبلی محمد اسلم خان نے اپنے ہی حلقے اور اپنی ہی جماعت کے ممبر صوبائی اسمبلی عباس جعفری کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔

عباس جعفری ضلع وسطی کی صوبائی اسمبلی کے سیٹ پی ایس 125 سے رکن صوبائی سمبلی منتخب ہو ئے تھے اور وہ پاکستان کے معروف ماڈل بھی ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ، عباس جعفری نے اسلم خان سے 2018 کےالیکشن مہم کے لیے رقم لی تھی تاہم دو سال قبل دیے جانے والا چیک تاحال کیش نہیں ہوسکا جس کے بعد محمد اسلم خان نے تھانہ بوٹ بیسن میں چیک باؤنس ہونے کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرادیا۔

مزید خبریں :