04 ستمبر ، 2012
ممبئی…این جی ٹی…بالی ووڈ کے راک اسٹار رنبیر کپور اور پر یا نکا چو پڑا کی آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ” برفی“ کے نئے گانے”کیوں“کی وڈیو جاری کردی گئی ہے۔پاپون اور سنیدھی چوہان کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے”کیوں“کے بولوں پر مبنی اس گانے کی موسیقی پریتم نے دی ہے جس میں رنبیر کو فلم کی ہیروئن پریانکا سے پیچھا چھڑانے کے لیے اوٹ پٹانگ حرکتیں کرتے دکھایا گیا ہے۔معروف ہدایتکار انوراگ باسو کی اس فلم میں رنبیرکپور گونگے بہرے نوجوان جبکہ پریانکا ایک ذہنی معذور لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں۔ ایکشن،رومانس اور کامیڈی سے بھرپور منفرد موضوع پر مبنی اس فلم میں انوراگ باسو نے معذورافراد کی زندگیوں کو ایک مثبت پہلو کیساتھ پیش کرنے کی کوشش کی ہے جو اپنی معذوریوں کو پسِ پُشت ڈالتے ہوئے دوسروں کو خوش کرنے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔سدھارتھ رائے کپور اور رونی اسکریو والا کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم 14ستمبرکو عام نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔