09 فروری ، 2012
کراچی …کراچی کے مختلف علاقوں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 60گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چھن گئیں یا چوری ہوگئیں۔سی پی ایل سی ذرائع کے مطابق شہرکے مختلف علاقوں سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 گاڑیاں اور 44موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں اور چھین لی گئیں، سی پی ایل سی ذرائع کے مطابق موبائل فون چھینے جانے کے 25واقعات بھی مختلف تھانوں میں رپورٹ کئے گئے ہیں۔