پاکستان
04 ستمبر ، 2012

تمام بڑی سیاسی جماعتیں ملکرملک کوبحرانی کیفیت سے نکالیں،الطاف حسین

تمام بڑی سیاسی جماعتیں ملکرملک کوبحرانی کیفیت سے نکالیں،الطاف حسین

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے کہا ہے کہ وہ آپس میں ملکرملک کودرپیش خطرات اوربحرانی کیفیت سے نکالیں پھرسیاست کریں، کیونکہ پاکستان ہے توسب کچھ ہے ،خدانخواستہ اگر پاکستان نہیں توکچھ نہیں ، کوئی سیاست، کوئی جاگیر یاکسی کی شہنشاہیت نہیں ہے۔انہوں نے یہ بات ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں اراکین رابطہ کمیٹی ، ایم کیوایم یوکے کی آرگنائزنگ کمیٹی اورشعبہ ء خواتین سمیت انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے دیگرشعبوں کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ الطاف حسین نے کہاکہ ملک انتہائی اندرونی وبیرونی خطرات میں گھراہوا ہے، ہرشہرمیں دہشت گردوں کے ہاتھوں معصوم وبے گناہ انسانوں کی ٹارگٹ کلنگ ہورہی ہے لیکن بے گناہ انسانی جانوں کے اتلاف پر کوئی جماعت بولنے کیلئے تیارنہیں ہے ، ملک کی بڑی بڑی سیاسی جماعتیں اقتدار کے کھیل میں ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے میں مصروف ہیں۔ایسے وقت میں ملک کے لوگوں کوخود سوچناچاہیے کہ وہ آپس میں لڑناچاہتے ہیں یا تمام تر اختلافات کوبھول کر اتحادکامظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف متحدہوتے ہیں اوراپنے اتحاد کی طاقت سے حکومت، قانون نافذ کرنے والے اداروں اورجوڈیشری کومجبورکرتے ہیں کہ وہ مظلوم کاساتھ دیں، ظالم کی نشاندہی کریں اورظالموں کو عبرتناک سزادیں۔ الطا ف حسین نے کہاکہ ملک کوخطرات سے اکیلاالطاف حسین نہیں نکال سکتالہٰذا میں تمام فقہوں ،مسالک اورمذاہب سے تعلق رکھنے والے ایک ایک مظلوم پاکستانی کودعوت دیتاہوں کہ آئیے پاکستان کی خاطر ایک ہوجائیے، ہاتھ ملائیے، ایم کیوایم اورالطاف حسین کاساتھ دیجئے، ہم ملک سے ظلم کے نظام کاخاتمہ کریں گے اورانصاف کانظام قائم کریں گے۔ الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ملک میں انصاف کاایسانظام چاہتی ہے جہاں تمام فقہوں ،مسالک اورمذاہب کے لوگوں کویکساں حقوق حاصل ہوں،سب کے ساتھ انصاف ہو، کسی کے ساتھ ناانصافی وزیادتی نہ ہو، خواتین پر ہونے والے مظالم کاخاتمہ ہو اورانہیں برابرکے حقوق ملیں۔

مزید خبریں :