انٹرٹینمنٹ
04 ستمبر ، 2012

سلمیٰ آغا کی بیٹی ساشا بالی ووڈ فلم اورنگزیب میں جلوہ گر ہونگی

سلمیٰ آغا کی بیٹی ساشا بالی ووڈ فلم اورنگزیب میں جلوہ گر ہونگی

ممبئی …ماضی کی نامور پاکستانی اداکارہ اور گلوکارہ سلمیٰ آغا کی بیٹی ساشاآغانے اپنی والدہ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے فلم نگری میں اینٹری لینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ساشا آغا کے اس فیصلے کے بعد انہیں بالی ووڈ کے معروف پروڈکشن ہاؤس یش راج نے اپنی نئی آنے والی فلم اورنگزیب میں اداکارارجن کپور کے مدِ مقابل سائن بھی کر لیا ہے۔انیس سالہ ساشا جن کا حقیقی نام زارا ہے، فلم میں ایک گلیمرس کردار نبھاتی نظر آئیں گی جس کی بقیہ کاسٹ میں ساشا اور ارجن کے علاوہ رشی کپور، جیکی شروف اور امریتا سنگھ شامل ہیں۔پروڈیوسر ادیتا چوپڑا کی یہ فلم اگلے سال سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کر دی جائے گی۔واضح رہے کہ سلمیٰ آغا نے بھی بالی ووڈ میں1982میں بننے والی بی آر چوپڑا کی سپر ہٹ فلم "نکاح "میں اداکار راج ببر کے مدِ مقابل ڈیبیوفلم میں اداکاری کی تھی جسے باکس آفس پر شائقین نے بے انتہا پسند کیا تھا۔

مزید خبریں :