دنیا
Time 05 جولائی ، 2020

دنیا بھر میں ایک کروڑ 13 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس کا شکار

دنیا بھر میں مہلک وبا کورونا وائرس سے متاثرہ  مریضوں کی تعداد  ایک کروڑ  13 لاکھ سے بڑھ گئی جب کہ  5 لاکھ 32 ہزار سے زائد لوگ جان سے گئے۔

ہفتے کے روز مزید ایک لاکھ 89 ہزار مریض سامنے آئے، جس کے بعد امریکا میں مریضوں کی تعداد 29 لاکھ 35 ہزار سے زائد اور برازیل میں 15 لاکھ 78 ہزار سے زائد ہو گئی۔

روس میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 10 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہیں جب کہ بھارت میں کورونا کیسز کی یومیہ تعداد کا نیا ریکارڈ قائم ہوا۔

بھارت میں 24 گھنٹوں میں 24 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 73 ہزار سے زائد ہو گئی۔

دوسری جانب پرو 2 لاکھ 99 ہزار مریضوں کے ساتھ دنیا بھر میں پانچویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

ادھر انگلینڈ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نافذ کی جانے والی تالہ بندی میں نرمی  کردی گئی ہے۔

 ریسٹورینٹس، بار، حجام کی دکانیں اور سنیما گھر دوبارہ کھول دیے گئے ہیں جب کہ کورونا وبا سے ہلاک افراد کی یاد میں عمارتوں کو برقی قمقموں سے روشن کیا گیا۔

عوام نے کھڑکیاں روشن کر کے اور تالیاں بجا کر محکمہ صحت کے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید خبریں :