'کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، دنیا اب خطرناک مرحلے میں ہے'

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس اب بھی تیزی سے پھیل رہا ہے اور دنیا ایک نئے اور خطرناک مرحلے میں ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم نے اپنے بیان میں کہا کہ صرف 18 جون کو کورونا وائرس کے ڈیڑھ لاکھ نئے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے نصف براعظم امریکا میں تھے جب کہ جنوبi ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں بھی کیسزکی تعداد روزانہ بڑھ رہی ہے۔ 

ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم نے کہا کہ لوگ گھروں میں بیٹھ کر بیزار ہوگئے ہیں اور ممالک چاہتے ہیں کہ معاشرہ اور معیشت کھولیں مگر وہ یاد رکھیں کہ مہلک وائرس اب بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ سماجی فاصلے کی ضرورت ہے، وبا سے ہلاک افراد کی تعداد 4 لاکھ 60 ہزار ہو چکی ہے جب کہ 87 لاکھ افراد اب تک بیمار ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :