پاکستان
14 جنوری ، 2012

بالائی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی توقع

بالائی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی توقع

اسلام آباد… ملک کے بالائی علاقوں میں آج سے بارش اور بلند پہاڑی مقامات پر برفباری شروع ہونے کی توقع ہے جبکہ مری اور گلیات میں بھی برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہورہا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر مقامات پر موسم خشک اور سرد رہا، آئندہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد، راول پنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان میں بارش ہوسکتی ہے، مالاکنڈ، ہزارہ،پشاور،کوہاٹ،بنوں، ڈی آئی خان کے ساتھ کوئٹہ، ژوب، قلات اور سبی میں بھی بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر کے بیشتر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ، آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 13 ڈگری، پاراچنار منفی 11کالام منفی 10 سنٹی گریڈ رہا، آج صبح اسلام آباد اور کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 0 ڈگری، لاہور 2،پشاور 4، کراچی 14، لاہور اور مظفرآباد 2 ، مری منفی 3 سنٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

مزید خبریں :