Time 10 جولائی ، 2020
پاکستان

فضل الرحمان کی بلاول اور آصف علی زرداری سے ملاقات

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔

ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں اہم سیاسی امور پر گفتگو کی گئی۔

سابق صدر آصف زرداری، مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کیلئے کئی ماہ بعد کیمرے کے مقابل آئے تو کورونا سے بچاو کیلئے ماسک اور گلوز کے علاوہ فیس شیلڈ بھی لگا رکھی تھی۔

بلاول ہاؤس کراچی میں ڈیڑھ گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی ملاقات میں بلاول بھٹو بھی شریک ہوئے۔

بلاول ہاؤس کراچی میں ڈیڑھ گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی ملاقات میں بلاول بھٹو بھی شریک ہوئے— فوٹو: پی پی میڈیا سیل

اس موقع پر 18ویں آئینی ترمیم اور قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ پر غیر لچکدار مؤقف اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ عوام دشمن بجٹ اور این ایف سی ایوارڈ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ عمران خان حکومت چلانے کے اہل نہیں۔ عوام امید بھری نظروں سےاپوزیشن جماعتوں کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ وہ انہیں سلیکٹڈ حکومت سے نجات دلائیں۔

سابق صدرنے کہا کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے بحران میں عمران خان کی نااہلی کھل کر سامنے آچکی ہے۔ 

اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور عمران خان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، انہوں نے کوئی ایک ایسا کام نہیں کیا جو عوامی مفاد میں ہو۔ ملک کی تمام اپوزیشن جماعتیں سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ایک پیج پر ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت کو دیوار سے لگادیا ہے۔ اگر معیشت کو بچانا ہے تو سب نے ملک کر سلیکٹڈ حکمرانوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

مزید خبریں :