14 جولائی ، 2020
گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لاہور سمیت پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہری سخت پریشان ہیں۔
صارفین کا کہنا ہے کہ اتنے زیادہ بل دینے کے باوجود گرمی میں بجلی کی فراہمی کا تسلسل برقرار نہیں رکھا جا رہا۔
بجلی کی بار بار بندش نے صنعت کاروں، دکانداروں اور تاجروں کو بھی پریشان کر دیا ہے جن کا کہنا ہے کہ حکومت بجلی کی مسلسل فراہمی کا کوئی مستقل حل نکالے، کاروبار متاثر ہو رہے ہیں۔
دوسری جانب لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی طلب او ررسد میں فرق نہیں اس لیے کسی بھی جگہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی، بعض جگہ فالٹ پیدا ہو جائے تو اسے فوری طور پر درست کر دیا جاتا ہے۔