Time 15 جولائی ، 2020
پاکستان

دیامر میں پاک فوج کے جوانوں کا 120رکنی دستہ تعینات کرنے کی منظوری

442 ارب روپے کی لاگت سے دیامربھاشا ڈیم کی تعیمرشروع پر ہونے خطرات بڑھنے پر محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج طلب کرنے کی درخواست کی تھی— فوٹو: فائل

دیامربھاشا ڈیم کی تعیمرشروع ہونے کے بعد دیامر میں سیکورٹی خطرات بڑھ گئے، ضلع دیامر میں دسمبر 2020 تک پاک فوج کے جوانوں کا 120رکنی دستہ تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے ضلع دیامر میں دسمبر 2020 تک پاک فوج کے جوانوں کا 120رکنی دستہ تعینات کرنے کی منظوری حاصل کی گئی ہے۔

442 ارب روپے کی لاگت سے دیامربھاشا ڈیم کی تعیمرشروع پر ہونے خطرات بڑھنے پر محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج طلب کرنے کی درخواست کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زمین کے حصول کے دوران اور قراقرم ہائی وے پر تھریٹ الرٹ موصول ہوئے ہیں۔ بھارت سمیت ملک دشمن عناصر دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے سخت مخالف ہیں۔

ذرائع وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ گلگت بلستان سے کئی بھارتی جاسوس بھی پکڑے جاچکے ہیں۔

خیال رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان نے دیامر بھاشا ڈیم کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم باجوہ بھی موجود تھے۔

مزید خبریں :