17 جولائی ، 2020
سندھ پولیس میں کورونا وبا سے متاثرہ اہلکاروں کی تعداد سے تجاوز کرکے 2515 ہوگئی ہے ہے۔
ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گزشتہ 2 روز کے دوران پولیس میں کورونا کے 155 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات پر ڈیوٹی کی ادائیگی کے دوران اب تک 16 پولیس افسران اور جوان شہید ہوچکے ہیں جن میں سے 14 ملازمین کا تعلق کراچی اور 2 کا حیدرآباد رینج سے تھا جب کہ 906 افسران اور جوان صحتیاب بیبھی ہوچکے ہیں۔
ترجمان کے مطابق کورونا سے زیرعلاج افسران اور جوانوں کی تعداد 1593 ہے۔
ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پراقدامات جاری ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنے والے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لیے انتہائی پُرعزم اور بلند حوصلہ ہیں۔