17 جولائی ، 2020
اسلام آباد ہائی کورٹ چیئرمین نیشل الیکٹر ک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی تعیناتی کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس محسن اختر کیانی نے چیئرمین نیپرا کے خلاف دائر درخواست پر دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
عدالت نے سیکرٹری کابینہ، چیریمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری کرتے ہوئے چیر مین نیپرا کی تعیناتی کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ چیئرمین نیپرا کی تعیناتی کا ریکارڈ جواب کے ساتھ جمع کرایا جائے۔
عدالت نے کیس 29 ستمبر کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ طارق زمان چوہدری نے چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی تعیناتی کو عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے۔
درخواست گزار وکیل طارق زمان چوہدری کا کہنا ہے کہ چیرکمین نیپرا کی تعیناتی میں قانون کی خلاف ورزی کی گئی، چیرنمین نیپرا کی تعیناتی میں مروجہ طریقہ کار کو نہیں اپنایا گیا۔
طارق زمان چوہدری کا کہنا ہے کہ چیر مین نیپرا کی تعیناتی کے لیے بلائے گیے سلیکشن کمیٹی کے اجلاس کی کارروائی کو کبھی پبلک نہیں کیا گیا، تعیناتی کے بعد سے چیر مین نیپرا خود کو مراعات دے رہے ہیں جو غیرقانونی ہے۔