پاکستان
Time 19 جولائی ، 2020

کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام پیٹرول پمپس 24گھنٹے کھلے رہیں گے

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر کے پیٹرول پمپس کو 24 گھنٹے کھلے رکھنے کے لیے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

گزشتہ روز وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے بتایا تھا کہ پیٹرول پمپس کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا اب باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق شہریوں کی مشکلات کے پیش نظر پیٹرول پمپس کو 24گھنٹے کام کی اجازت دی گئی ہے، سندھ میں تمام پیٹرول پمپس 24گھنٹے کھلے رہیں گے۔

اس کے علاوہ سندھ حکومت نے بیکری کے اوقات کار بھی تبدیل کر دیے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بیکریوں کو صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

مزید خبریں :