کھیل
05 ستمبر ، 2012

پہلا ٹی 20: پاکستان نے آسٹریلیا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے آسٹریلیا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

دبئی…پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 90رنز کا ہدف دیا جو پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ آسٹریلیا بیٹسمینوں کی طرح بولرز بھی قابل ذکر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، پاکستان کی جانب سے کامران اکمل نے 31 اور شعیب ملک نے ناقابل شکست 9 رنز بنائے، قومی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 31 گیندوں قبل حاصل کرلیا، محمد حفیظ 17، عمران نذیر 22 اور ناصر جمشید 10 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔ اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے آسٹریلوی ٹیم کو کھیلنے کی دعوت دی، بولرز کی شاندار کارکردگی اور فیلڈرز کی محنت رنگ لائی، پوری آسٹریلوی ٹیم مل کربھی 100 رنز نہ بناسکی اور ان کی اننگز محض 89 رنز پر سمٹ گئی۔ٹی 20 میچز میں آسٹریلیا کی جانب سے یہ دوسرا کم ترین اسکور ہے، ڈیوڈ وارنر22، کیمرون وائٹ 15اور جارج بیلے 14 کے علاوہ کوئی بھی آسٹریلوی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہوسکا۔ پاکستان کی جانب سے سہیل تنویر نے 3 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا تو سعید اجمل، رضا حسن اور حفیظ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔

مزید خبریں :