پاکستان
Time 20 جولائی ، 2020

ہیومن رائٹس کمیشن کے سروے میں احساس پروگرام غیر مؤثر قرار

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی)  کے سروے میں 60 فیصد افراد نے احساس پروگرام کو غیر مؤثر قرار دے دیا۔

سروے میں غیر مؤثر ہونے کی وجہ 62 فیصد نے بڑی تعداد میں غریبوں تک امداد نہ پہنچنے کو قرا ر دیا جب کہ 57 فیصد نے امدادی رقم کم ہونے کو احساس پروگرام کے غیر مؤثر ہونے کی وجہ بتایا۔

البتہ 69 فیصد نے پروگرام کی وسیع کوریج اور غریبوں تک بڑے پیمانے پر پہنچنے کو احساس پروگرام کا مثبت پہلو کہا جب کہ 48 فیصد نے پروگرام میں شفافیت اور  36 فیصد نے فنڈز تک رسائی کےلیے پروگرام کے آسان عمل کو احساس پروگرام کا اچھا پہلو قرار دیا ۔

خیال رہے کہ حکومت نے کورونا کے دوران احساس ایمرجنسی کیش پروگرام متعارف کرایا تھا جس کے تحت ایک کروڑ 20 لاکھ مستحق خاندانوں کو 12 ہزار روپے تقسیم کیے جارہے ہیں اور اس کے لیے 144 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اب تک ملک بھرمیں ایک کروڑ 26 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد میں 153 ارب 55 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔

مزید خبریں :