کورونا سے متاثرہ حاملہ خواتین نے 21 صحت مند بچوں کو جنم دیا

لاہور کے مزنگ اور گنگا رام اسپتال میں کورونا سے متاثرہ 120 حاملہ خواتین کا علاج کیا گیا کسی کا انتقال نہیں ہوا۔

اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ( ایم ایس)کا کہنا ہے کہ اسپتال میں داخل کورونا کی کسی حاملہ خاتون مریض کا انتقال نہیں ہوا ، کورونا سے متاثرہ حاملہ خواتین نے 21 بچوں کو جنم دیا ، تمام بچوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے۔

لاہور میں کورونا سے متاثرہ حاملہ خواتین کے لیے مزنگ اور گنگارام اسپتال میں بیڈز مخصوص کیے گئے ہیں۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ گنگارام اسپتال ڈاکٹر احتشام الحق نے جیو نیوز کو بتایا کہ ان اسپتالوں میں کل 120 حاملہ خواتین کا علاج کیا گیا، اسپتال میں داخل کسی خاتون کا کورونا سے انتقال نہیں ہوا، مریض خواتین نے 21 بچوں کو بھی جنم دیا جن کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے تاہم ان بچوں کو پیدا ہوتے ہی ماؤں سے علحیدہ کرکے نرسری میں رکھا گیا۔

 ڈاکٹر احتشام کے مطابق گنگارام اسپتال میں کورونا کی 4 مشتبہ حاملہ خواتین کو لایا گیا، جن کا ٹیسٹ نیگیٹیو آیاہے ۔ اس وقت اسپتال میں کورونا پازیٹیو کوئی حاملہ خاتون نہیں ہے۔

مزید خبریں :