پاکستان
07 ستمبر ، 2012

نئے بلدیاتی نظام کا نفاذ جمہوری حکومت کی بڑی کامیابی ہے، گورنر سندھ

نئے بلدیاتی نظام کا نفاذ جمہوری حکومت کی بڑی کامیابی ہے، گورنر سندھ

کراچی … گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کے نفاذ کو جمہوری حکومت کی بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے دستخط کے بعد میٹرو پولیٹن کارپوریشن آرڈیننس 2012ء جاری کردیا۔ جس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری اور متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی نظام کا نفاذ جمہوری حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔

مزید خبریں :