پاکستان
09 فروری ، 2012

ضمنی انتخاب والے حلقوں کیلئے انتخابی فہرستوں کی تیاری مکمل

ضمنی انتخاب والے حلقوں کیلئے انتخابی فہرستوں کی تیاری مکمل

اسلام آباد … قومی اور صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات والے 10 حلقوں میں انتخابی فہرستوں کی تیاری کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، ملک بھر کے ساڑھے 8 کروڑ ووٹرز کی اسکیننگ اور ڈیٹا انٹری مکمل کر کے پرنٹنگ کا کام شروع کردیا گیا ہے، انتخابی فہرستوں کی تیاری کے عمل کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ حامد علی مرزا کی صدارت میں منعقد ہوا۔سیکریٹری شماریات ڈویژن نے اجلاس کو بتایا کہ مردم شماری بلاکس کی تعداد کو منجمد کرنے کا نوٹی فکیشن آج ہی جاری کردیا جائے گا، اجلاس کو بتایا گیا کہ ووٹرز کے لئے 8300 کا کوڈ بنادیا گیا ہے جس پر ایس ایم ایس کے ذریعے ووٹ کی تفصیلات حاصل کی جاسکیں گی، یہ سروس یکم مارچ سے دستیاب ہوگی۔ اجلاس میں مستقل پولنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، جبکہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کسی ضمنی انتخاب میں آزمائشی طور پر استعمال کی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ عام انتخابات موجودہ حلقہ بندیوں کے تحت ہی ہوں گے۔ تاہم نئی حلقہ بندیوں کے لئے کام سندھ میں رواں ماہ، بلوچستان میں آئندہ ماہ، خیبر پختونخوا میں 15 اپریل اور پنجاب میں 15 مئی سے شروع کیا جائے گا ۔

مزید خبریں :