سپریم کورٹ نے کراچی جیم خانہ میں نئی تعمیرات روک دیں

فائل فوٹو

کراچی: سپریم کورٹ نے کراچی جیم خانہ میں نئی تعمیرات روک دیں۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی جیم خانہ میں تعمیرات جاری رکھنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے جیم خانہ میں تعمیرات جاری رکھنے سے متعلق ہائیکورٹ کا حکم نامہ معطل کرتے ہوئے نئی تعمیرات روک دیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ سندھ ہائیکورٹ کا رویہ غیر روایتی ہے، قانون کے مطابق جیم خانہ آثار قدیمہ کی بلڈنگ میں نئی تعمیرات نہیں کرسکتا۔

اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے 2019 میں پارک اور پلے گراؤنڈز میں نئی تعمیرات روک دیں تھیں، سندھ ہائیکورٹ نے یہ کہہ کر تعمیرات کی اجازت دیدی کہ سپریم کورٹ کا حکمنامہ کلیئر نہیں ہے، جیم خانہ پارک کی زمین پر ملٹی اسٹوری پارکنگ پلازا بنا رہا ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل کے مؤقف پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ان کاموں میں بہت پیسا ہے، آپ کے افسران کے بھی ہاتھ لگ جاتا ہے، ان کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس بھیجیں تو بھی کچھ نہیں ہوگا، پیسے دے کر اپنا ٹرانسفر کرالیں گے، پیسے بنانے والوں کے نصیب میں کھانا پینا تک نہیں ہوتا، یہاں غریب کی طرح رہتےہیں اور پیسے باہر بھیج رہے ہوتے ہیں، پاکستان سے پیسے دبئی اورلندن بھیج دیے جاتے ہیں۔

مزید خبریں :