13 اگست ، 2020
گوجرانوالہ میں شادی سے انکار پر نوجوان نے لڑکی کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا اور خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چیمہ کالونی میں پیش آیا جہاں نوجوان کی فائرنگ سے لڑکی کو چار گولیاں لگیں جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اہل خانہ اور پڑوسیوں کے بیانات کے مطابق گھر والوں کے راضی نہ ہونے پر لڑکی نے قدیر نامی نوجوان سے شادی سے انکار کر دیا تھا جس پر دلبرداشتہ تھا اور ملنے کے بہانے آیا، اس موقع پر قدیر نے لڑکی پر فائرنگ کردی اور بعد میں خود کوبھی گولی مار لی۔