پاکستان
09 فروری ، 2012

سی این جی سیکٹر پرگیس ڈیویلپمنٹ سرچارج واپس لیا جائے،غیاث پراچہ

سی این جی سیکٹر پرگیس ڈیویلپمنٹ سرچارج واپس لیا جائے،غیاث پراچہ

اسلام آباد … آل پاکستان سی این جی ایسوسی اایشن کے مرکزی چیئرمین غیاث پراچہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سی این جی سیکٹر پر لگایا جانے والا گیس ڈیو لپمنٹ سرچارج واپس لیا جائے ورنہ وہ سپریم کورٹ جا سکتے ہیں۔ اسلام آباد میں نیوز کا نفرنس کرتے ہوئے غیاث پراچہ کا کہنا تھا کہ حکومت سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بند کرے، حکومت سے مذاکرات میں گیس ڈیولپمنٹ سرچارج میں کمی کی بات ہوئی جبکہ بعد میں اضافہ کر دیا گیا ، اس کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا رادہ ر کھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا ایسو سی ایشن ملک میں گیس لوڈ شیدنگ پر قابو پانے کے لئے جامع پلان بھی تیار کر ر ہی ہے جس میں 50 فیصد تک کمی لائی جاسکے گی۔ غیاث پراچہ نے بتایا کہ گھر یلوصارفین کو ایک ڈیوائس فراہم کی جائے گی جس سے گیس کا استعمال 50 فیصد تک کم ہو سکے گا، اس ڈیوائس کی قیمت 2000 روپے تک ہو گی، آزمائشی طور پر اسلام آباد، راولپنڈی میں 300 ڈیوائسز فراہم کی گئی ہیں جبکہ پروگرام کا باقاعدہ آغاز مارچ میں ہو گا۔

مزید خبریں :