07 ستمبر ، 2012
واشنگٹن … امریکی محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ قومی قرضہ شدید حکومتی خسارے کے باعث 160 کھرب ڈالر کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا جس کے بعد ہر امریکی شہری 50 ہزار ڈالر کا مقروض ہو گیا ۔ ری پبلکن جماعت کے سینیٹر روب پورٹ مین نے خبر پر فوری ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واجبات نہ صرف ہماری موجودہ بلکہ آئندہ نسلوں کیلئے ایک بوجھ بن جائیں گے بلکہ اقتصادی ماہرین ہمیں بتاتے ہیں کہ اس کی وجہ سے اقتصادی ترقی رک جائے گی اور مستقبل میں لاکھوں ملازمین روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ بے تحاشا قرضے کا مطلب یہ ہے کہ صدارتی انتخابات کے بعد کامیاب ہونے والے اراکین پارلیمنٹ قرضے کی حد موجودہ 160 کھرب ڈالر سے بڑھانے کے حوالے سے قانون کی منظوری دینگے، جس سے امریکہ کا قومی قرضہ مزید بڑھ جائے گا۔