07 ستمبر ، 2012
ماسکو… روس اپنے پڑوسی ملک چین کو 52 ایم آئی۔171 ای ہیلی کاپٹر فروخت کریگا۔ اس سلسلے میں روس اور چین کے درمیان 600 ملین ڈالر کا معاہدہ طے پا گیا۔ روس کی اسلحہ برآمد کرنے والی سرکاری کمپنی ”روس ابرون ایکسپورٹ“ اور چینی کمپنی پولی ٹیکنالوجیز کے سربراہوں نے معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت روس چین کو 8 ایم آئی۔171 ای ہیلی کاپٹروں کی پہلی کھیپ رواں سال فراہم کریگا جبکہ باقی ماندہ 2014ء تک فراہم کر دیئے جائیں گے۔ ایم آئی۔171 ای ہیلی کاپٹر ایم آئی 17/8 کا ایکسپورٹ ورژن ہے۔ اس ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر کو بطور گن شپ ہیلی کاپر بھی بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔