07 ستمبر ، 2012
انقرہ… ترکی نے شام کی سرحد کے قریب فوجی مشقیں شروع کردیں۔ سورک کے سرحدی قصبے میں شروع ہونے والی ان فوجی جنگی مشقوں میں تینوں مسلح افواج حصہ لے رہی ہیں۔ جنگی مشقیں ترکی کے بارڈر پر فوجیوں کی تعیناتی کے بعد شروع کی گئیں۔ ترک میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ان جنگی مشقوں کا مقصد شام کے خلاف طاقت کا مظاہرہ کرنا ہے۔ ترکی نے حال ہی میں شام کے بارڈر کے قریب جنگی مشقیں کر چکا ہے۔