07 ستمبر ، 2012
کراچی…وزیر اعلیٰسندھ سید قائم علی شاہ نے بلدیاتی آرڈیننس پر اعتماد میں لینے کیلئے اتحادی جماعتوں کے رہ نماوٴں سے رابطہ کیا ہے۔ترجمان وزیر اعلیٰ ہاوٴس کے مطابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید کو ٹیلی فون کیا اور انھیں بلدیاتی نظام سے متعلق تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی اور انہیں ملاقات کی دعوت بھی دی۔وزیر اعلیٰ سندھ نے مسلم لیگ ق کے رہنما حلیم عادل شیخ سے بھی رابطہ کیا جبکہ پیر مظہرالحق نے مسلم لیگ فنکشنل کے رہ نما امتیاز شیخ کو ٹیلی فون کیا۔حلیم عادل شیخ نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے بلدیاتی نظام کے معاملے پر ملاقات کی دعوت دی ہے ،جبکہ امتیاز شیخ کے مطابق سینئر وزیر پیرمظہرالحق نے انھیں ملاقات کی دعوت دی ہے تاہم ملاقات کا فیصلہ پیر صاحب پگارا کی اجازت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔