Time 17 اگست ، 2020
پاکستان

گھوٹکی میں پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ، ملزمان کا ساتھیوں کی رہائی کیلئے تھانے پر حملہ

گھوٹکی کے علاقے جروار میں پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق جوئے کے اڈے پر چھاپے کے دوران جواریوں کے کئی ساتھی فرار ہونے میں کامیاب بھی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار جواریوں کو رہا کرانے کے لیے ساتھی ملزمان نے تھانے پر دھاوا بولا۔

پولیس کے مطابق جواریوں نے تھانے کے گیٹ پر پتھراؤ کیا اور اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی بھی کی۔

پولیس کی مزید نفری طلب کرنے پر حملہ آور جواری فرار ہو گئے جب کہ پولیس نے حملہ آوروں کے خلاف مقدمات درج کر کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں :