07 ستمبر ، 2012
اسلام آباد…بھارتی وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا ہے کہ بھارت چاہتاہے کہ پاکستان مستحکم اورخوشحال ریاست ہو۔پاکستان کیلیے ہرچیزکرنے کیلیے تیارہیں،پاکستان اوربھارت کے تعلقات میں بڑی مثبت تبدیلی آئی ہے،ایس ایم کرشنانے میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔اس موقع پر ایک صحافی نکے اس سوال پر کہ سیاچن اورسرکریک پربھی تجارت کی طرح پیشرفت ہونی چاہیے،تو جہاندیدہ بھارتی وزیرخارجہ نے خالص سفارتکارانہ انداز میں کہا کہ ہم مرحلہ وارآگے بڑھ رہے ہیں،دونوں ملکوں کے درمیان ویزوں کے معاملے پرمعاہدہ کل ہوگا،ایک ہی وقت میں تمام مسائل حل نہیں کیے جاسکتے،ہم صحیح سمت پرچل رہے ہیں،امیدکرتاہوں تمام مسائل حل ہونگے،پاک بھارت سیکریٹری خارجہ کی ابھی تک ملاقات مثبت رہی،کل میں وزیرخارجہ حناربانی کھرسے ملوں گا۔