محکمہ اوقاف خیبر پختونخوا کی78 فیصد زمین پر لینڈ مافیا قابض

خیبر پختونخوا (کے پی) میں محکمہ اوقاف کی 78 فیصد قیمتی اراضی پر طاقتور لینڈ مافیا نے قبضہ کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ مالی طور پر دیوالیہ ہوچکاہے اور پچھلے سال مالی خسارہ ساڑھے 52 ملین روپے تھا،اگر صوبائی حکومت نے سخت اقدامات نہ اٹھائے تو محکمے کے خسارے میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں طاقتور لینڈ مافیا نے 65 ہزار 108 کنال میں سے محکمہ اوقاف کی 50 ہزار 612 کنال قیمتی اراضی پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے۔ 

محکمہ اوقاف کے پاس اس وقت صرف 13 ہزار 763 کنال اراضی ہے جو کل اراضی کا صرف 21 فیصد ہے جب کہ 734 کنال اراضی کے تنازعات مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پولیس، تعلیم اور محکمہ صحت نے صوبے کے مختلف شہروں میں اوقاف کی 1451 کنال زمینوں پر بھی قبضہ جما رکھا ہے اور محکمہ اوقاف کو ایک پائی بھی ادا نہیں کی جارہی۔ 

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ محکمہ اوقاف کے پاس اپنی جائیداد کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

دستاویزات کے مطابق محکمہ اوقاف کی اراضی پر صوبے میں تعمیر شدہ 30 ہزار مساجد میں سے صرف 78 محکموں کے زیر انتظام ہیں باقی مقامی افراد خود چلارہے ہیں۔

مزید خبریں :