پاکستان
07 ستمبر ، 2012

بلدیاتی نظام پر بات سنی نہیں کی گئی،حکومت سے مستعفی ہورہے ہیں،امتیاز شیخ

بلدیاتی نظام پر بات سنی نہیں کی گئی،حکومت سے مستعفی ہورہے ہیں،امتیاز شیخ

کراچی …صوبائی وزیر اور مسلم لیگ فنکشنل کے رہنماء امتیازشیخ نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام پور ے سندھ کامسئلہ ہے،سندھ میں نئے بلدیاتی نظام پرہماری بات نہیں سنی گئی،سندھ حکومت نے بلدیاتی آرڈیننس کے معاملے میں ہمیں نظر انداز کیا ۔جمعہ کی شام پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امتیاز شیخ نے کہا کہ سندھ ایک ہے تویہاں نظام بھی ایک ہوناچاہیے،نئے بلدیاتی نظام میں سندھ کودوحصوں میں تقسیم کردیاگیا ہے،ہمیں بتائے بغیرراتوں رات بات چیت شروع کردی گئی،ہمیں یقین دلایاگیاتھاکہ ہم سے مشاورت کی جائیگی مگررائے بھی نہیں لی گئی۔ہمارے وفاقی اورصوبائی وزرااستعفے د ے رہے ہیں،ہماراموقف تھاکہ سندھ میں ضلعے برقراررہنے چاہییں،راتوں رات سندھ کو2حصوں میں تقسیم کردیاگیا،ہمیں آرڈیننس کی کاپی تک فراہم نہیں کی جارہی،ہم نے کہاتھاکہ اگرقانون لاناہے تواسمبلی کے ذریعے لایاجائے،پیپلزپارٹی کارویہ دیکھتے ہوئے سندھ حکومت سے مستعفی ہورہے ہیں۔

مزید خبریں :