پاکستان
07 ستمبر ، 2012

سندھ بلدیاتی آرڈی نینس:قوم پرستوں کا 13ستمبر کو ہڑتال کا اعلان

 سندھ بلدیاتی آرڈی نینس:قوم پرستوں کا 13ستمبر کو ہڑتال کا اعلان

کراچی … ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کی جانب سے کامیاب مذاکرات اور اسکے نتیجے میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب گورنر سندھ کی طرف سے سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈی نینس جاری کرنے کے خلاف سندھ کی قوم پرستوں نے جمعرات 13ستمبر کو عام ہڑتال کا اعلان کردیا ۔دریں اثناء فنکشنل لیگ کے رہنماء اور مستعفی صوبائی وزیرامتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ پیرپگارا نے بھی 13 ستمبر کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا ہے،اور ہم بھرپور انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

مزید خبریں :