کورونا سے بچاؤ کیلئے عجیب و غریب ماسک پہننے کا رجحان

فوٹو: بشکریہ اے ایف پی

عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران دنیا بھر میں بے شمار نئے رجحانات نے جنم لیا جن میں فیس ماسک سرفہرست ہے۔

کورونا وائرس کے بعد اب گھر سے باہر نکلتے وقت ہمیں فوراً ماسک لگانا یاد آتا ہے لیکن ماسک کو لے کر  دنیا بھر میں عجیب و غریب رجحان دیکھا گیا جس میں کسی نے وائرس سے بچنے کے لیے سونے کا ماسک استعمال کیا تو کہیں خواتین فیشن ایبل فیس ماسک کا استعمال کر تی دکھائی دیں۔

تو چلیں دنیا بھر کے ٹاپ 10 عجیب و غریب فیس ماسک دیکھتے ہیں۔

1۔ جکارتہ

فوٹو: بشکریہ رائٹرز

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں موٹرسائیکل پر سوار ایک شخص نے مسکراتے ہوئے چہرے جیسا فیس ماسک لگایا ہوا ہے۔

2۔ فلپائن 

 فوٹو: بشکریہ رائٹرز

فلپائنی آرٹسٹ لیروئے نیو نے فلپائن کے کوئزون سٹی، میٹرو منیلا میں آرٹ انڈسٹری پر کورونا وائرس کے اثرات کے مطابق اپنے اسٹوڈیو میں عجیب و غریب ماسک کے ساتھ پوز کیا۔

3۔ جاپان 

فوٹو: بشکریہ رائٹرز

جاپان کے شہر ٹوکیو کے ایک شاپنگ ڈسٹرکٹ میں سور کی طرح دکھنے والا ماسک پہنے ہوئے لوگ۔

4۔ ویلینزوئلا، فلپائن 

فوٹو بشکریہ: گیٹی امیجز

فلپائن کے شہر ویلینزوئلا میں انوکھا ماسک پہننے والا ایک پولیس اہلکار۔

5۔ انڈونیشیا 

فوٹو: بشکریہ  رائٹرز

انڈونیشیا میں ایک بچہ جانور کی طرح دکھنے والا کارٹونک ماسک لگائے ہوئے ہے۔

6۔ انڈونیشیا 

فوٹو: بشکریہ گیٹی امیجز

انڈونیشیا میں ایک ٹریفک پولیس اہلکار نے پانی کے گیلن کو فیس ماسک کے طور پر پہن لیا۔

7۔ برازیل 

فوٹو: بشکریہ اے ایف پی

برازیلین فیشن فوٹو گرافر مارسیو روڈریگ نے ری سائیکل بوتلوں، کین اور ڈبوں سے بنا ماسک پہن لیا جسے انہوں نے کوڑے دان سے نہیں بلکہ خود جمع کیا ہے۔

8۔ چین 

فوٹو: بشکریہ اے ایف پی 

چین کے شہر ووہان میں ایک شہری پلاسٹگ بیگ کو ماسک کے طور پر استعمال کررہا ہے۔

9۔ آسٹریا

فوٹو: بشکریہ رائٹرز

آسٹریا کے شہر وینیا میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ایک شخص زومبی کی طرح دکھنے والا ماسک لگایا ہوا ہے۔

10۔کمپالا

فوٹو: بشکریہ گیٹی امیجز

کمپالا میں ایک شہری نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایک گول شکل کی چیز کو بطور ماسک لگایا ہوا ہے۔

مزید خبریں :