07 ستمبر ، 2012
کراچی…سندھ کے وزیراطلاعات اور پیپلز پارٹی کے رہنماء شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اتحادی جماعتوں کے تمام خدشات دور کریگی، ہم اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کو بعض اتحادی جماعتوں کی جانب سے لوکل گورنمنٹ آرڈی نینس پر حکومت چھوڑنے کے اعلان کے تناظر میں کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ تمام جماعتیں صوبے کے مفاد میں بات چیت سے مسائل حل کریں، اور صوبے کی ترقی کے لیے مل جل کر کام کریں۔