08 ستمبر ، 2012
دبئی…پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان یہاں ہونے والا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ برابر ہوگیا۔گرین شرٹس نے کینگروز کو جیت کے لیے 152کا ہدف دیا تھا، اور میچ کے آخری لمحات میں یوں نظر آرہا تھا کہ پاکستان ٹیم یہ میچ جیت جائے گی تاہم کینگروز ٹیم نے آخری لمحات میں میچ کو دلچسپ بنادیا اور رزاق کے آخری اوورمیں چھکا لگاکر صورتحال کو پلٹ دیا اور اسکور برابر کردیا۔تاہم آخری بال پر چھکا لگانے والے کمنز رزاق کی گیند پر آؤٹ ہوگئے اسطرح یہ میچ ٹائی ہوگیا۔ واضح رہے کہ اس میچ کا فیصلہ سپر اوور کے ذریعے ہوگا۔