کھیل
08 ستمبر ، 2012

دوسرا ٹی 20: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو ہرادیا

دوسرا ٹی 20: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو ہرادیا

دبئی… پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو شکست دے دی، میچ ٹائی ہونے کے بعد فیصلہ سپر اوور کے ذریعے ہوا، قومی ٹیم نے 3 میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری بھی حاصل کرلی، شکست کے بعد آسٹریلوی ٹیم ٹی 20 رینکنگ میں 10 ویں نمبر پر چلی گئی۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں شکست دی دے، آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک وکٹ پر 11 رنز بنائے، جواب میں پاکستان کی جانب سے عمر اکمل اور عبدالرزاق نے 12 رنز کا مطلوبہ ہدف آخری گیند پر حاصل کرلیا۔ اس سے قبل گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کینگروز کو جیت کیلئے 152 رنز کا ہدف دیا تھا اور میچ کے آخری لمحات میں یوں نظر آرہا تھا کہ پاکستان ٹیم یہ میچ جیت جائے گی تاہم کینگروز ٹیم نے آخری لمحات میں میچ کو دلچسپ بنادیا اور کمنز نے عبدالرزاق کے آخری اوورمیں چھکا لگاکر صورتحال کو پلٹ دیا لیکن وہ آخری بال پر آؤٹ ہوگئے اس طرح یہ میچ ٹائی ہوگیا۔ پاکستان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 151 رنز بنائے، کپتان محمد حفیظ اور ناصر جمشید 45، 45 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے جبکہ کامران اکمل نے ناقابل شکست 43 رنز بنائے ، جواب میں آسٹریلوی ٹیم 8 وکٹ پر 151 رنز بناسکی ، جارج بیلے 42 بنا کر نمایان بیٹسمین رہے، شین واٹسن نے 33 ، ڈیوڈ وارنر 31 اور مائیک ہسی 23 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔ پاکستانی اسپنر سعید اجمل کو عمدہ بولنگ پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔ دوسری جانب پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد آسٹریلوی ٹیم آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں 10 ویں نمبر پر چلی گئی ہے۔

مزید خبریں :