مین ہولز پر رات کے وقت چمکنے والے اینیمیٹڈ ڈھکن نصب

فوٹو: بشکریہ ہندوستان ٹائمز

جاپان کے شہر ٹوکوروزاوا میں سڑکوں کے مین ہول کے عام ڈھکنوں کی جگہ اب رات کے وقت چمکنے والے اینیمیٹد مین ہول کے ڈھکن نصب کیے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شہر میں نصب کیے جانے والے ان اینیمیٹڈ مین ہول کے ڈھکنوں پر معروف اینیمیشن سیریز کے کردار بنے ہوئے ہیں۔

فوٹو: بشکریہ ہندوستان ٹائمز

ان اینیمیٹڈ ڈھکنوں پر سولر پاور ایل ای ڈی لائٹس لگی ہوئی ہیں جو رات کے وقت چمکتی ہیں جب کہ انہیں جاپان کے پہلے ایل ای ڈی لائٹ والے مین ہول کے ڈھکن کہا جا رہا ہے۔

شہر کے سیوریج سسٹم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ ان اینیمیٹڈ ڈھکنوں کی وجہ سے یہاں رات کے وقت ہونے والے جرائٗم میں کمی آسکتی ہے۔

فوٹو: بشکریہ ہندوستان ٹائمز

لوگوں کی جانب سے ان اینیمیٹڈ مین ہول کے ڈھکنوں کے آئیڈیا کو خوب سراہا جا رہا ہے جو کہ رات کے وقت سڑکوں کی رونق بھی بڑھا رہے ہیں۔

مزید خبریں :