Time 22 اگست ، 2020
پاکستان

فارماسیوٹیکل کمپنیوں کا 30 ستمبر تک ادویات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے رواں سال 30 ستمبر تک ادویات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں دواؤں کی قیمتیں بڑھائی نہیں جائيں گی، یہ فیصلہ کورونا کی صورت حال میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے کیا گيا ہے۔

ترجمان کے مطابق اپریل2018ء کی ڈرگ پالیسی کے تحت ادویہ ساز کمپنیاں 7 سے 10فیصد قیمت بڑھا سکتی ہیں اور  سالانہ کنزیومر پرائس انڈیکس کی بنیاد پر اضافہ کرسکتی ہیں۔

ترجمان وزارت صحت نے ادویہ ساز کمپنیوں کے قیمتیں نہ بڑھانے کے فیصلے کو سراہا ہے۔

اس حوالے سے چیئرمین پنجاب کیمسٹس اینڈ ڈرگز ایسوسی ایشن زاہد بختاوری کا  کہنا ہے کہ حکومت نے ادویات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا جوکورونا کی صورت حال کے باعث تسلیم کیا۔

مزید خبریں :