09 فروری ، 2012
لندن … لندن کی وول وچ کراوٴن کورٹ نے القاعدہ سے متاثر گروپ کے 9 ارکان کو جیل بھیج دیا۔ ملزمان نے لندن اسٹاک ایکسچینج کی عمارت کو تباہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ان میں سے 3 ملزمان نے آزاد کشمیر میں دہشت گردی کے کیمپ کیلئے فنڈ اکٹھے کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ملزمان دہشت گردی کیلئے برطانوی شہریوں کو بھی بھرتی کرنا چاہتے تھے۔ عدالت نے محمد شاہ جہاں کو 8 سال 10 ماہ کی قید سنائی ہے جبکہ عثمان خان اور ناظم حسین کو 8، 8 سال قید کیلئے جیل بھیج دیا گیا ہے ۔