دنیا
08 ستمبر ، 2012

شام ، ایران پر امریکی پابندیاں روسی تجارتی مفاد کیلئے خطرہ ہیں، سرگئی لاروف

شام ، ایران پر امریکی پابندیاں روسی تجارتی مفاد کیلئے خطرہ ہیں، سرگئی لاروف

ولدی وسکا…روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ شام اور ایران پر امریکی پابندیوں سے روس کے تجارتی مفادات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ ہفتے کوامریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن سے بات چیت کے بعد روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ شام اور ایران پریکطرفہ امریکی پابندیاں حد سے تجاوز کرتی جارہی ہیں جس کی وجہ سے وہ روس کے تجارتی مفادات کے لئے خطرہ بنتی جارہی ہیں۔

مزید خبریں :