پاکستان
10 فروری ، 2012

پاکستان کو ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں لیکن کام نہیں کرنے دیا جارہا ،صدر زرداری

 پاکستان کو ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں لیکن کام نہیں کرنے دیا جارہا ،صدر زرداری

اسلام آباد … صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں لیکن ہمیں کام نہیں کرنے دیا جارہا ۔وہ اسلام آباد میں مدت ختم ہونے والے سینیٹرز کو دئے گئے عشائیہ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ کی مدت ختم ہونے والے سینیٹرز نے مفاہمت کی پالیسی کو اپناتے ہوئے جمہوریت کو تقویت بخشی جس کی وجہ سے انہیں تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ صدر آصف زرداری نے کہا کہ سینیٹ سے جانے والے سینیٹرز پارلیمانی تاریخ میں لمبے عرصے کے لئے یاد رکھے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹرز نے متفقہ طور پر آئین سے ڈکٹیٹرشپ کے نشانات کو مٹایا۔ سینیٹ اراکین نے تاریخی 18ویں اور 19ویں ترامیم پاس کرائیں اور مفاہمتی عمل کی روح کو زندہ رکھتے ہوئے خواتین کے حقوق کا بل پاس کیا۔ صدر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا ایوان بالا سیاسی مفاہمت کا سرچشمہ ہے۔ اراکین پارلیمنٹ کے کام کی وجہ سے عوام کا پارلیمانی جمہوریت میں اعتماد بڑھا ہے۔

مزید خبریں :