08 ستمبر ، 2012
لورالائی…شہر اور گردونواح میں تیز بارش سے متعدد علاقے زیر آب ہیں۔ بارشوں سے باغات اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جب کہ متعدد کچے مکانات گر گئے۔لورالائی کے علاقوں لونی آباد،کلی کنوبی، کلی نیوباور، کلی مغول سمیت متعدد علاقوں سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے۔بارشوں کے باعث کچ عمق ڈیم اوورفلو ہوگیا اور اسپل وے سے پانی کا اخراج بھی شروع ہوگیا ہے۔