پاکستان اسٹاک ایکسچیج میں مثبت رجحان، سونے مزید سستا

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 2100 روپے کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2100 روپے کمی  کے بعد ایک لاکھ 16 ہزار 400 روپے ہوگئی۔

دس گرام سونے کی قیمت 1801 روپے کمی سے 99794 ہے جب کہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت27 ڈالر کم ہوکر 1923ڈالر فی اونس ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے دوسرے روز مثبت رجحان رہا۔

 100 انڈیکس 490 پوائنٹس اضافے سے 40292 پر بند ہوا جب کہ شیئرز بازار میں آج 53 کروڑ شیئرز کے سودے 20 ارب میں طے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 89 ارب روپے بڑھ کر 7467 ارب روپے ہے۔

مزید خبریں :