پاکستان
08 ستمبر ، 2012

تربیلا ،منگلا ڈیمزمیں پانی کاذخیرہ99لاکھ67ہزارایکڑ فٹ ہوگیا

تربیلا ،منگلا ڈیمزمیں پانی کاذخیرہ99لاکھ67ہزارایکڑ فٹ ہوگیا

اسلام آباد…تربیلا اور منگلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کاذخیرہ99لاکھ67ہزار ایکڑفٹ ہوگیا ہے۔ فلد فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی سطح1186.40فٹ ریکارڈ کی گئی ہے جہاں پانی کی آمد35ہزار69کیوسک اور اخراج 12ہزارکیوسک ریکارڈکیا گیا۔دوسری جانب تربیلا ڈیم میں بھی پانی کی سطح1546.40فٹ ریکارڈکی گئی جہاں پانی کی آمدایک لاکھ69ہزار100کیوسک اوراخراج ایک لاکھ39ہزار800کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعددونوں ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ99لاکھ67ہزارایکڑ فٹ ہو گیا۔

مزید خبریں :