08 ستمبر ، 2012
لاہور… لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 303 کو بم کی اطلاع کی وجہ سے روک لیا گیا۔ ایئر پورٹ حکام کے مطابق بم کی اطلاع براہِ راست طیارے کے پائلٹ کو ان کے موبائل پر دی گئی جس پر طیارے، مسافروں اور ان کے سامان کی چیکنگ شروع کر دی گئی ہے اور ریسکیو ٹیموں کو الرٹ کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ چیک کیا جا رہا ہے کہ پائلٹ کے موبائل پر اطلاع دینے والا کون ہے اور اس کے کیا مقاصد ہیں۔