Time 26 اگست ، 2020
پاکستان

وزارت داخلہ میں غیر ملکیوں کو خلاف ضابطہ ویزوں کے اجرا کا انکشاف

وزارت داخلہ میں غیر ملکیوں کو خلاف ضابطہ ویزوں کے اجرا کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ سال میں ہزاروں غیرملکی شہریوں کو ویزوں کے اجرا میں فراڈ اور بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔

سرکاری دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ غیرملکیوں کو جاری 6000 ویزوں میں پالیسی اور طریقہ پر عمل نہیں کیا گیا جب کہ ابتدائی تحقیقات میں 105 ویزے اب تک بوگس قرار پائے ہیں۔

سرکاری دستاویز کے مطابق 13000 سے زائد چینی اور افغان شہریوں کو جاری ویزوں کی تحقیقات ہو رہی ہیں اور وزارت داخلہ میں اعلیٰ سطح کمیٹی کی جانب سے معاملے پر 12 سرکاری ملازمین کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ بے ضابطگیوں میں ملوث ملازمین میں وزارت داخلہ کے 7 افسران شامل ہیں جن میں سے تین افسران کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مبینہ بے ضابطگیوں میں ملوث ایک خاتون افسر کا تبادلہ اور ایک افسر سے استعفیٰ مانگا گیا ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ اُس وقت کے ڈی جی پاسپورٹ نے ڈائریکٹر پاسپورٹ لاہور کا نام ای سی ایل پررکھنے، تین کمپنیوں اور 6 سے زائد ایجنٹس کو بلیک لسٹ کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔

مزید خبریں :