08 ستمبر ، 2012
بغداد… شمالی عراق میں بم دھماکوں کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔ عراقی میڈیا کے مطابق دارالحکومت بغداد سے 260 کلومیٹر شمال میں کرکوک کے علاقے میں متعداد بم دھماکے ہوئے۔ حکام نے بتایا کہ بم دھماکوں میں 8 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد میں سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ ابھی تک کسی تنظیم یا گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔