پاکستان
10 فروری ، 2012

کراچی :متحدہ گلبہار سیکٹر کے زیراہتمام محفل میلاد

کراچی … جشن ولادت رسولﷺ کے سلسلے میں کراچی میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس میں معروف نعت خوانوں نے نذرانہ عقیدت پیش کئے۔ کراچی میں ماہ ربیع الاول کے آغاز سے شروع ہونے والی میلاد مصطفیﷺ کی محافل کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ایم کیو ایم گلبہار سیکٹر کے زیراہتمام گولیمار میں محفل میلاد کی تقریب میں معروف نعت اور ثناء خوانوں نے بارگاہ رسالتﷺ میں گل ہائے عقیدت پیش کئے۔تقریب میں موجود عاشقان رسول ﷺ شان مصطفی میں پیش کئے جانے والے کلام پرجھومے بغیر نہ رہ سکے اور نعت خوانوں کو ان کے ہر شعر پر داد دیتے اور درود پڑھتے رہے۔ نعت کی محفل میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید خبریں :